ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ملائم 23نومبر کو ریلی کے ساتھ کریں گے اپنی مہم کا آغاز

ملائم 23نومبر کو ریلی کے ساتھ کریں گے اپنی مہم کا آغاز

Fri, 11 Nov 2016 19:39:50  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 11؍نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ ملائم سنگھ یادو اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی ریلیوں کاآغازآئندہ23نومبر کو غازی پور میں منعقد ہونے والی ریلی سے کریں گے۔سماج وادی پارٹی میں ضم ہوئی قومی اتحاد پارٹی کے جنرل سکریٹری رہے مصباح الدین نے آج بتایاکہ ایس پی سربراہ آئندہ 23نومبر کو غازی پور کے آرٹی آئی کے میدان میں ایک بہت بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔پہلے یہ ریلی11نومبر کو ہونی تھی لیکن ملائم کے مصروف ہونے کی وجہ سے وہ نہیں ہو سکی۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ یہ ریلی اگلے14نومبر کو اسی میدان پر ہونے والی وزیر اعظم نریندرمودی کی ریلی سے بڑی ہوگی۔اس میں پوروانچل کے آٹھ اضلاع غازی پور،اعظم گڑھ، بلیا، بنارس، سون بھدر،بھدوہی، چندولی اورجونپورسے لاکھوں کارکن پہنچیں گے۔مصباح الدین نے بتایا کہ پارٹی کے ریاستی صدر شیو پال سنگھ یادو نے آج اس ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں ان تمام اضلاع کے اراکین اسمبلی،پارٹی ضلع صدور، ضلع پنچایت کرسیاں اور دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ یہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ملائم کی پہلی ریلی ہوگی، لہذا اسے خوبصورت اور بڑی بنانے کیلئے تمام عہدیداروں کو ذمہ داری دی گئی ہے۔معلوم ہو کہ ملائم کو اس سے پہلے چھ اکتوبر کو اعظم گڑھ میں ریلی کے ساتھ اپنی انتخابی مہم کی شروعات کرنی تھی لیکن وہ کئی وجوہات سے نہیں ہو سکی تھی۔


Share: